پی ٹی آئی نے ملکی معیشت کا جنازہ نکالا‘قومی اتحاد کو نقصان پہنچایا:عبدالجبار مقبول 

 فیروزوالہ( نامہ نگار)پاکستا ن مسلم لیگ (ن) ونڈالہ دیال شاہ کے صدر ملک عبدالجبار مقبول نے کہا ہے کہ ملک کو ریاست مدینہ بنانے کا نعرہ لگانے والوں نے قومی اتحاد و یکجہتی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا نوجوانوں کو گالی گلوچ اورپرتشدد سیاست کی طرف مائل کیا۔پاکستان تحریک انصاف نے اپنے دور اقتدار میں ملکی معیشت کا جنازہ نکالا اور اب اسے دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا ہوتا دیکھ کر ملک کو پھر سے انتشار کی آگ میں جھونکنے کی کوششیں کررہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...