ملک میں فرقہ واریت پھیلانے والے رعایت کے مستحق نہیں:عبدالغفار روپڑی 

Jul 01, 2024

لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) صحابہ کرام واہل بیت ہمارے ایمان کا حصہ ہیں، ہمیں ہر موقع تحمل اور برداشت کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ملک میں فرقہ واریت پھیلانے والے شرپسند عناصر پر نظر رکھنی چاہیے۔ یہ بات جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر مولانا حافظ عبد الغفار روپڑی نے جامعہ القدس چوک دالگراں میں لاہور کے علمائے کرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر حافظ عبد الوحید شاہد مولانا امجد اقبال گھمن قاری محمد فیاض مولانا محمد بشیر میجر عبد المجید اور دیگر علمائے کرام بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کی آمد پر  شرپسند عناصر  فرقہ واریت  کو فروغ دینا چاہتے ہیں ۔ایسے عناصر   کسی قسم  رعایت کے مستحق نہیں۔  ہم صحابہ کرام اور اہل بیت   کی توہین برداشت نہیں کرینگے۔ حکومت توہین آمیز گفتگو کرنے والے  مقررین پر پابندی عائد کرے اور امن برقرار رکھنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے۔ انہوں نے کہا کہ تحمل اور برداشت کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے۔

مزیدخبریں