لاہور(نیوز رپورٹر)سابق ڈپٹی اٹارنی جنر ل آف پاکستان شیخ انوار الحق نے کہا ہے کہ خلیفہ سوئم حضرت عثمان غنی کا طرز حکمرانی اور دور خلافت مسلمان حکمرانوں کیلئے مشعل راہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت عثمان غنی وہ عظیم شخصیت ہیں جن کے کارناموں سے اسلامی تاریخ بھری پڑی ہے۔ آپ کے دور خلافت میں مسلمان اس قدر خوشحال تھے کہ انہیں زکوٰۃ لینے والا کوئی نہیں ملتا تھا۔ آپ نے اسلام کی سربلندی اور مسلمانوں کی فلاح و بہبود کیلئے اپنا مال بے دریغ خرچ کیا۔
حضرت عثمان غنی کا طرز حکمرانی ،دور خلافت مسلمان حکمرانوں کیلئے مشعل راہ ہے:شیخ انوار الحق
Jul 01, 2024