لاہور(خصوصی نامہ نگار) عالمی سنی علماء فیڈریشن کے مرکزی امیر پیراعجازاشرفی نے ہفتہ لبیک یارسول اللہ اجتماع اچھرہ لاہور میں کہا ہے کہ تحفظ ختم نبوت کیلئے قرار داد 30 جون 1974میں قومی اسمبلی میں پیش کی گئی ۔شاہ احمد نورانی ‘ عبدالستار خان نیازی، مفتی اعظم ابولبرکات قادری ‘ سید محمود احمد رضوی،مولانا خلیل قادری ،غزالی زماں سعید کاظمی شاہ تراب الحق قادری ودیگر نے شبانہ روز محنتوں سے 7ستمبر 1974کو قادیانیوں کو قومی اسمبلی پاکستان سے کافر و مرتد قرار دلوایا۔ اس تاریخ ساز کامیابی پر اسلامیان پاکستان اسکی گولڈن جوبلی ملک بھر سمیت پوری دنیا میں تاجدار ختم نبوت کانفرنس سیمینار جلسے جلوس سجا کر منائیں گے۔ عالمی سنی علماء فیڈریشن بھی گولڈن جوبلی کے بڑے بڑے پروگرام منعقد کرے گی جسکا شیڈول جلد جاری کیا جائے گا۔پیراعجازاشرفی نے ملک بھر کے آئمہ مساجد مشائخ عظام گدی نشین و مختلف طبقہ زندگی کے سرکردہ تاجر ,وکلاء ‘ مزدور تعلیمی اداروں و دیگر کے سربراہوں سے اپیل کی ہے جولائی تا ستمبر تحفظ ختم نبوت کے پروگرام کروا کر اسلامیان پاکستان کی عوام میں مسئلہ ختم نبوت اجاگر کر کے گولڈن جوبلی شایان شان طریقہ سے منایاجائے۔