آئی ایم ایف سے ملکر بجٹ بنانا ملکی خود مختاری کیساتھ کھلواڑ ہے:ہشام الٰہی ظہیر 

 لاہور(خصوصی نامہ نگار) جمعیت اہلحدیث پاکستان کے صدر علامہ ہشام الہٰی ظہیر نے کہا بجٹ آئی ایم ایف کیساتھ ملکر بنانا پاکستان اور اسکی خود مختاری کیساتھ کھلواڑ ہے۔  نئے ٹیکسز‘مہنگائی اور بجلی و گیس کے ظالمانہ بلوں کیخلاف عوام کو سڑکوں پر نکل کر ظالم حکمرانوں کے خلاف اپنے حقوق  کیلئے صدائے احتجاج بلند کرنا ہوگا۔ وطن عزیز کے معاملات میں بیرونی مداخلت کسی صورت قابل قبول نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جماعتی ذمہ داران و دیگر رہنماؤں سے ملاقات کے دوران  کیا۔اس موقع پرعلامہ احسان الہٰی ظہیر شہید کے ساتھی قاضی عبدالقدیر خاموش‘امیر معاویہ، حافظ عبد الغفار‘ حاجی ریاض احمد، حکیم شفیق الرحمن، قاری شفیق الرحمن ربانی ودیگرموجود تھے۔  رہنماؤں نے سفر حج سے واپسی پر علامہ ہشام الہٰی ظہیر کو مبارکباد دی ۔ علامہ ہشام الہٰی ظہیر کا مزید کہنا تھا  جمعیت اہلحدیث کی  پنجاب میں دوسرے مرحلے کی رْکنیت سازی، عوامی رابطہ مہم جا ری ہے۔ 22 محرم الحرام کو چوک بیگم کوٹ میں ’’عظمت صحابہ و اہل بیت کانفرنس‘‘ کا انعقاد کیا جائیگا۔

ای پیپر دی نیشن