منیلا (آئی این پی ) ایمرجنسی سروسز نے بتایا ہے کہ جنوبی فلپائن میں پائروٹیکنکس(پٹاخے بنانے والے)یک گودام میں ہونے والے زبردست دھماکے میں ایک 4 سالہ بچے سمیت 5 افراد ہلاک اور 38 لوگ زخمی ہوگئے ہیں۔ آگ کے تفتیش کار لوئیجی چھان نے اتوار کو اے ایف پی کو بتایا کہ زمبوانگا سٹی سائٹ پر ہونے والے دھماکے سے زمین میں ایک بڑا گڑہا پر گیا جبکہ ملبہ قریبی عمارتوں اور مکانات میں جا گرا اور آگ بھڑک اٹھی۔ لوئیجی چھان نے کہا کہ گودام کے 4 کارکن اور عملے میں سے ایک کا 4 سالہ بیٹا اس حادثے ہلاک ہوگئے۔ سٹی ڈیزاسٹر آفس نے ہلاکتوں کی تعداد کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے میں مزید 38 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 8 کی حالت تشویشناک ہے۔ حکام نے کہا کہ وہ دھماکے کی وجہ جاننے کے لیے کی تحقیقات کر رہے ہیں، جس سے 20 میٹر (66 فٹ) گڑھا پڑ گیا، ڈپو کی دیواریں اکھڑ گئیں اور قریبی سافٹ ڈرنکس فیکٹری، اناج اور آٹے کے گودام اور علاقے کے گھروں پر ملبے جا گرے۔ لوئیجی چھان نے اے ایف پی کو بتایا آگ کی سب سے زیادہ ممکنہ وجہ گودام میں رکھی ہوئی پائروٹیکنکس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دھماکے کا دائرہ 3,000 مربع میٹر (0.8 ایکڑ) سے زیادہ تک پھیلا ہوا ہے اور آگ پر قابو پانے میں فائر فائٹرز کو دو گھنٹے سے زیادہ کا وقت لگا۔