فرانس: شادی ہال میں فائرنگ  ایک شخص ہلاک، 5 زخمی  

پیرس(نوائے وقت رپورٹ) پولیس ذرائع نے بتایا کہ شمال مشرقی فرانس میں شادی کی ایک تقریب میں کئی نقاب پوش مسلح افراد نے گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے۔ خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ شمال مشرقی شہر تھیون ویل میں ہونے والے حملے کا تعلق منشیات کے اسمگلروں کے درمیان ہونے والے تنازع سے تھا۔

ای پیپر دی نیشن