دبئی(این این آئی)متحدہ عرب امارات میں حکام نے سائبر کرائم میں ملوث بین الاقوامی گروہوں کے خلاف ایک بڑی کارروائی میں سینکڑوں افراد کو گرفتار کر لیا۔ اس سلسلہ میں سب سے بڑی کارروائی عجمان میں ہوئی جہاں خصوصی فورسز نے شہر کے گرینڈ مال اور سائبر کرائمز کے لیے استعمال ہونے والے متعدد رہائشی ٹاورز پر چھا پے مارے ۔