حادثات‘کندھ کوٹ چار اہلکار‘گلگت    4 ‘ نارنگ3 افراد جاں بحق ‘23زخمی

گلگت‘کندھ کوٹ ‘نارنگ منڈی‘فیروزوالہ(نامہ نگاران‘آئی این پی ‘نمائندہ نوائے وقت) حادثات میں پولیس اہلکاروں سمیت11افراد جاں بحق اور 23زخمی ہوگئے ۔گلگت بلتستان کے سیاحتی مقامات نلتر اور بابوسر میں ٹریفک کے المناک حادثوں میں بچی سمیت چار جاں بحق اور بیس سے زائد سیاح زخمی ہوگئے ۔پاکستان پیپلز پارٹی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن محمد موسیٰ ساکن خومر گلگت کی ڈاٹسن جسے اسکا پولیس گن مین چلا رھا تھا نلتر بالا سے گلگت آتے ہوئے شام گئے ۔برینو موڑ نزد نومل بریک فیل ہوکر الٹ گئی حادثے میںمحمد موسیٰ کی پوتی یزل دختر آصف جاں بحق ھوئی جبکہ محمد موسیٰ اور اسکے فیملی کے دیگر دو عورتیں اور محمد موسیٰ زخمی ہوئے جن کوگلگت ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے  نارنگ کالاخطائی شاہراہ گجرچوک کے قریب شہ زورمزدا نے موٹرسائیکل سواروں کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار 3 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جاں بحق افراد نارنگ کالاخطائی شاہراہ پر واقع گاؤں مبارک پور کے رہائشی تھے جن میں 60 سالہ ریاست علی 28 سالہ حیدر علی اور 11سالہ حسن علی شامل ہیں ۔کندھ کوٹ سندھ کے علاقے کندھ کوٹ میں انڈس ہائی وے پر ایس ایس پی کشمور کے سکواڈ کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی، پولیس موبائل ٹائر راڈ ٹوٹنے کے باعث الٹ کر کھائی میں جا گری۔ حادثے میں گاڑی میں سوار 4 پولیس اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ3 زخمی ہوگئے۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...