ٹرانسفارمر پھٹنے سے ماں بیٹی کی ہلاکت‘  4 گیپکو افسروں کے خلاف مقدمہ

Jul 01, 2024

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) پولیس نے ٹرانسفارمر پھٹنے کے باعث ماں بیٹی کی ہلاکتوں کا مقدمہ چار گیپکو افسروں کے خلاف درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق رتہ روڈ جامعہ قاسمیہ والا گلہ میں چند روز قبل ٹرانسفارمر میں آگ لگ گئی تھی جس سے رافعیہ اور اس کی کمسن بیٹی ہانیہ جھلس کر جاں بحق ہو گئی تھیں۔ جناح روڈ پولیس نے ایکسئین شیخ محسن، ایس ڈی او قمر رسول وڑائچ، لائن سپرنٹنڈنٹ آصف نقوی اور لائن مین مطیع الرحمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

مزیدخبریں