حافظ آباد:میونسپل کمیٹی کے 100ڈیلی ویجز سینٹری ورکرزبرطرف‘متاثرین کااحتجاج

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) میونسپل کمیٹی حافظ آباد میں بھرتی کئے گئے 100ڈیلی ویجز سینٹری ورکرز کو کنٹریکٹ ختم ہونے پر ایک بار پھر ملازمتوںسے فارغ کردیاگیا۔ جس پر متاثرسینٹری ورکرز نے سی بی اے یونین کے چیئرمین اسحق کھوکھر کی قیادت میں شدید احتجا ج کرتے ہوئے کہا کہ اب جبکہ ایک طرف مون سون بارشوں کی آمد ہے اور اسکے ساتھ ساتھ سیلاب کے خطرات بڑھ رہے ہیں ۔تما م ڈیلی ویجز سینٹری ورکرزکو فارغ کرنا عوام سے بہت بڑاظلم زیادتی ہے۔انہوںنے وزیر اعلی مریم نواز شریف، کمشنر گوجرانوالہ اور ڈپٹی کمشنر سند س ارشاد نے مطالبہ کیا کہ تمام ڈیلی ویجز سینٹری ورکرز کا کنٹریکٹ کم ازکم تین سال کے لئے بحال کیا جائے اور انہیں ہر ماہ جو فارغ کیا جاتا ہے اس پریشانی سے نجات دلائی جائے۔

ای پیپر دی نیشن