امریکی قرارداد مداخلت، پی ٹی آئی چاہتی ہے مارشل لاء لگ جائے: شہلا رضا

لاہور (نامہ نگار) پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی شہلا رضا نے کہا ہے کہ امریکی کانگریس کی قرارداد ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت اور سازش ہے۔ پی ٹی آئی چاہتی ہے کہ مارشل لاء لگ جائے۔ وہ پیپلز یوتھ کے رہنما حسین ترمذی سے انکی والدہ، پیپلز پارٹی کے کارکن وسیم قادری اور حافظ غلام محی الدین سے ان کے بھتیجے کی وفات پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں۔ منظر عباس کھوکھر، فیاض بھٹی، شیخ عرفان، ماہ عالم، سلیم قادری، رانا ذوالفقار، خاور ناہید موہل بھی موجود تھے۔ شہلا رضا نے میڈیا سے گفتگو میں کہا پیپلزپارٹی کی حکومت آتی تو 300 یونٹ بجلی فری کرتی۔ (ن) لیگ کی حکومت ہے اس لیے ہم حکومت میں نہیں ہیں۔ جاوید لطیف ہارنے کے بعد ایسی باتیں کر رہے جن کو ان کی اپنی جماعت سیریس نہیں لیتی ہم کیوں لیں۔ پپیلز پارٹی کو بجٹ پر تحفظات تھے جو دور ہو گئے ہیں۔ پیپلز پارٹی حکومت پر نظر رکھنے کے لیے کمیٹیوں میں شامل ہونا چاہتی تھی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...