نائیجیریا میں مختلف مقامات پر 3 خودکش حملے، 18 افراد ہلاک، 48 زخمی

بورنو (نوائے وقت رپورٹ) نائیجیریا کی شمال مشرقی ریاست بورنو میں 3 علیحدہ علیحدہ مقامات پر ہونے والے خود کش حملوں میں 18 افراد جاں بحق اور 48 زخمی ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پہلا بم دھماکا ایک شادی کی تقریب میں سہ پہر 3 بجے کے قریب ہوا۔ چند منٹ بعد جنرل ہسپتال گوزا میں ایک اور دھماکا ہوا اور پھر ہلاک شدگان کی نماز جنازہ پر تیسرا بم دھماکا کیا گیا۔ابتدائی معلومات کے مطابق یہ تینوں حملے خودکش تھے۔ تاحال کسی شدت تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم اس علاقے میں بوکو حرام اور داعش جیسی انتہا پسند جماعتیں متحرک ہیں۔زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 10 سے زائد افراد کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کیا گیا۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔نائیجیریا فوج نے ریاست بورنو پر بوکو حرام کا قبضہ 2015 میں واگزار کرایا تھا۔

ای پیپر دی نیشن