مقبوضہ کشمیر: بی جے پی کی ہندوتوا حکومت کشمیریوں کیخلاف ظالمانہ کارروائیاں تیز کر رہی: سول سوسائٹی

 سری نگر(کے پی آئی) مقبوضہ  جموں و کشمیر میں سول سوسائٹی کے ارکان نے مسلسل کشمیر دشمن پالیسیوں پر بی جے پی کی کٹھ پتلی انتظامیہ کی شدید مذمت کی ہے۔ ڈاکٹر زبیر احمد، محمد فرقان، محمد اقبال شاہین اور سید حیدر حسین سمیت سول سوسائٹی کے ارکان نے سرینگر میں ایک اجلاس کے دوران دفعہ 370اور 35-Aکو ان کی اصل شکل میں بحال کرنے کا مطالبہ دہرایا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی ہندوتوا حکومت کشمیریوں کے خلاف ظالمانہ کارروائیاں تیز کررہی ہے اور ان کے حقوق کو مسلسل نظر انداز کر رہی ہے۔انہوں نے بھارت پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ علاقے میںمظالم بند کرے اورتنازعہ کشمیر کو فوری طوپر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرے۔انہوں نے موجودہ صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مقامی پولیس، تعلیم اور انتظامیہ سمیت تمام شعبوں پر غیر کشمیری بابوئوں کا قبضہ ہے جس سے کشمیریوں کی بقا کومزید خطرات لاحق ہو رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن