لاہور (کامرس رپورٹر)مالی سال کے اختتام پر کھاتوں کی کلوزنگ کی وجہ سے بینکس آج یکم جولائی ( پیر) کے روز بند رہیں گے۔ بینکوں کا عملہ ڈیوٹی پر موجود ہوگا تاہم پبلک ڈیلنگ نہیں ہو گی۔ہفتہ اور اتوار معمول کی تعطیلات اور پیر کے روز کلوزنگ کی وجہ سے بینکس مجموعی طو رپر تین روز بند رہنے کے بعد منگل کے روز دوبارہ کھلیں گے۔علاوہ ازیں سرکاری وصولیوں ،ڈیوٹی اورٹیکسوں کی وصولی کے لیے کمرشل بینکوں کی برانچیں اتوار کے روز بھی کھلی رہیں۔
مالی سال کا اختتام ‘آج بنک بند رہیں گے
Jul 01, 2024