لاہور (نوائے وقت رپورٹ) اپوزیشن پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر غور کر رہی ہے۔ پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر میاں اسلم اقبال نے اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر سے مشاورت کی۔ میاں اسلم اقبال نے کہا کہ سپیکر پنجاب اسمبلی ایوان میں غیر جانبداری کا تاثر کھو چکے ہیں۔ ملک احمد خان بھچر نے کہا کہ سپیکر کو اپوزیشن کو دیوار سے لگانے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ سپیکر کے خلاف عدم اعتماد جمع کرانے کا حتمی فیصلہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں ہو گا۔
اپوزیشن کا سپیکر پنجاب اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر غور
Jul 01, 2024