بجلی بلز میں اضافہ‘ ٹیکسوں کی بھرمار‘ تاجر آج ملک گیر احتجاج کرینگے‘ پی ٹی آئی کی حمایت

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) بجلی کے بلوں میں اضافے، سلیب سسٹم اور نئے قومی بجٹ میں ٹیکسوں کی بھرمار کے خلاف تاجر برادری آج یکم جولائی کو راولپنڈی شہر اور کینٹ میں احتجاج کرے گی۔ مرکزی انجمن تاجران راولپنڈی کے صدر ملک شاہد غفور پراچہ نے کہا ہے کہ دن چار بجے لیاقت باغ میں آر ڈی اے آفس کے قریب مری روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ جنرل سیکرٹری محمد ظفر قادری نے اعلان کیا ہے کہ راولپنڈی کینٹ کے تاجران پونے چار بجے دکانیں بند کر کے بنک روڈ چوک اور اپنے اپنے قریبی چوکو ں میں دن چار بجے احتجاج کیلئے جمع ہو جائیں کیونکہ اگر ہم نے احتجاج نہ کیا تو اگلے مہینے بجلی کا بل نہیں دے سکیں گے۔ دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف نے تاجر برادری کے(آج) یکم جولائی کے احتجاج کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ کارکنان اور ذمہ داران کو ملک گیر سطح پر تاجر برادری کے احتجاج میں بھرپور شرکت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق سرکار نے ربڑ سٹیمپ ایوان سے تاریخ کا بدترین اور ظالمانہ بجٹ منظور کروایا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...