لاہور ( خصوصی نامہ نگا ر)مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس 6 جولائی2024 بروزہفتہ کوبمقام دفترڈپٹی کمشنرکچہری روڈ کوئٹہ میں مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد چیئر مین مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی پاکستان کی زیر صدارت منعقد ہو گا۔اجلاس میں مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی پاکستان اور زونل رؤیت ہلال کمیٹی کوئٹہ کے ممبران،وزارت مذہبی امور، محکمہ سپارکو،محکمہ موسمیات اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی حکومت پاکستان سے تعلق رکھنے والے نمائندگان بھی شریک ہوں گے، پورے ملک میں زونل کمیٹیو ں کے اجلاس ان کے متعلقہ ہیڈکوارٹرز اسلام آباد،لاہور،کراچی اورپشاورمیں منعقد کیے جائیں گے جس میں ماہ محرم الحرام۶۴۴۱ کے چاند کی رؤیت کا فیصلہ کیا جائے گا۔