اسلام آباد ( خبرنگار خصوصی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے فنانس بل 2024 کی منظوری دے دی ہے۔ ایوان صدر میڈیا ونگ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق صدر مملکت نے وزیر اعظم کی ایڈوائس پر آرٹیکل کے تحت فنانس بل کی منظوری دی ہے۔فنانس بل یکم جولائی سے لاگو ہو گا۔زرداری نے آئندہ مالی سال کے بجٹ پر دستخط کر دیئے، فنانس بل کی دستخط شدہ کاپی پارلیمنٹ کو بھجوا دی گئی۔یاد رہے کہ وفاقی بجٹ کا مجموعی حجم 18 ہزار ارب روپے سے زائد ہے، فنانس بل کے تحت مختلف ٹیکسوں اور ڈیوٹیز میں ردوبدل کیا گیا ہے، سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے فنانس ترمیمی بل صدر کو ارسال کیا تھا، بل اور متعلقہ دستاویزات پر وزیراعظم شہباز شریف کے بھی دستخط ہیں۔