راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے )چیرمین امن کمیٹی سفیر امن معروف مذہبی سکالر علامہ پیر سیداظہار بخاری نے کہا ہے کہ محرم الحرام میں ضلع امن کمیٹی نے قیام امن کے لیے تیاریاں مکمل کر لی۔ امن کمیٹی محرم کا ضابطہ اخلاق مساجد بارگاہوں تک پہنچانے کے لیے دورے کرے گی ماہ محرم کا تقاضا یہ ہے کہ ہم اپنے درمیان نفرت کی دیوار نہیں بننے دیں گے ۔ ہمیں مار نہیں پیار سے مسائل کا حل نکالنا ہوگا اصل مسئلہ اجلاس کا نہیں اخلاص کا ہے۔ علماء، ذاکرین حسین کے منشور کو گھر گھر پہنچانے کے لیے اپنے پیرے کاروں کو صبر و تحمل و برداشت محبت کا درس دیں تاکہ مشترکہ کوششوں سے امن برقرار رکھا جا سکے۔ قران کی تلاوت حسین کی شہادت کی بات قیامت تک ہوتی رہے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمیشنر وقار حسن چیمہ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔
محرم الحرام میں قیام امن کیلئے ضلع امن کمیٹی نے تیاریاں مکمل کر لیں، اظہار بخاری
Jul 01, 2024