راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے )پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن راولپنڈی ڈویژن کے رہنما رضا احمد شاہ نے کہا ہے کہ بجٹ میں پاکستان کی تمام صنعتوں پر ایم ڈی آئی چارجز میں تین سو فیصد اضافہ پاکستان کی صنعت کو تباہ کرنے کے مترادف ہے ہم اس کی پرزور مذمت کرتے ہیں چند دن پہلے وزیر اعظم کی طرف سے صنعتوں کیلئے بجلی کی قیمتوں میں دس روپے فی یونٹ کمی کے اعلان اور پھر لاکھوں روپے فکس چارجز میں اضافہ سمجھ سے بالا ہے ایسا لگ رہا ہے کہ ہماری حکومت اپنے کسی فیصلے پر عمل نہیں کروا سکتی اس فیصلے سے صنعتکار پاکستان میں نئی صنعت لگانا بند کر دے گااور اس کے ساتھ ساتھ پرانی لگی ہوئی صنعت کے بجلی کنکشن کٹوانے پر مجبور ہو جائے گا جس سے بے روزگاری اور مہنگائی کا ایک اور سونامی آئے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے فلور ملز رہنما نے اپنے بیان میں کیا ۔
ایم ڈی آئی چارجز میں 300 فیصد اضافہ صنعتیں تباہ کرنے کے مترادف،رضا احمد شاہ
Jul 01, 2024