اٹک (نامہ نگار ) ریسکیو1122اٹک نے ممکنہ سیلاب میں بچاؤ کے حوالے سے دیگر اداروں کے ساتھ ملکر دوسری فرضی مشقوں کا انعقاد کیا ، ریسکیو1122اٹک نے دریائے سندھ میں شادی خان کے مقام پر ممکنہ سیلاب سے بچاؤ کے حوالے سے دیگر اداروں کی استعداد کار کو جانچنے کے لیے دوسری فرضی مشقوں کا انعقاد کیا جس میں ریسکیو 1122کے ساتھ سول ڈیفنس،محکمہ صحت، محکمہ لائف سٹاک، بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ، ٹریفک پولیس، میونسپل کمیٹی حضرو اور دیگر متعلقہ اداروں نے حصہ لیا، اس موقع پر کشتی رانی، ڈوبتے ہوئے افراد کو بچانے کی مشقوں سمیت میڈیکل فرسٹ ایڈ،تیراکی اور غوطہ خوری جیسی عملی مشقوں کا بہترین مظاہرہ کیا، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر علی حسین نے تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر حضرو کامران اشرف کا پرتپاک استقبال کیا ۔