حضرو (نامہ نگار ) چیئرمین الائیڈ ہومیوپیتھک ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ڈاکٹر میاں راشد مشتاق نے کہا کہ حکومت ٹیکس کا نفاذ کرئے ڈاکٹرز خوشی سے دیں گے لیکن اس کے ساتھ ساتھ ہومیوپیتھک ڈاکٹرز کو سہولیات بھی فراہم کی جائیں گزشتہ کئی سالوں سے گورنمنٹ ہسپتالوں میں ہومیوپیتھک ڈاکٹرز کی آسامیاں خالی پڑی ہیں جن پر بھرتی نا کر کے اس شعبے کے ساتھ سخت زیادتی کی جا رہی ہے ملک بھر میں ایک بھی گورنمنٹ ہومیوپیتھک میڈیکل کالج نہیں ہے ہومیوپیتھک ڈاکٹرز کو کلینک اور سٹورز کے مناسب قرضہ کی سہولت میسر نہیں۔