کلرسیداں ،21سالہ پختون نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

Jul 01, 2024

کلرسیداں(نامہ نگار)کلرسیداں میں 21 سالہ پختون نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا،نعش قریبی جنگل سے برآمد ہوئی۔ پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔محمد زبیر خان سکنہ جوچھہ ممدوٹ نے مقدمہ درج کروایا کہ میں سعودی عرب میں مقیم ہوں اور اپنی شادی کے سلسلے میں گھر آیا ہوا ہوں،24 جون کو میری شادی ہوئی ، میرا مقتول بھائی محمد عمر صبح ساڑھے 8 بجے گھر سے پانی کی بوتل اٹھائے گھر سے نکلا اور دس بجے کے بعد محمد عمر کا فون بند ملااور شام ساڑھے چھ بجے کے قر یب اطلاع ملی کہ محمد عمر کی نعش قریبی جنگل میں پڑی ہوئی ہے جس پر میں فوری طور پر موقع پر پہنچ گیا اور دیکھا کہ اس کی دائیں کنپٹی اور باہیں کان کیساتھ فائر کے زخم موجود تھے۔ پسٹل تیس بور اور چوہے مار گولیاں بھی نعش کیساتھ پڑی ہوئی تھیں۔ میرے بھائی کو قتل کر کے خود کشی کا رنگ دیا گیا۔کلرسیداں پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔

مزیدخبریں