مری(نمائندہ خصوصی)مری میں گزشتہ روز سابق وزیر اعظم نواز شریف وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شر یف اور دیگر نے مری میں ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا اور ساتھ ہی مال روڈ جی پی او چوک جہیاگلی بازار ایکسپریس وے اور مختلف مقامات پر قائم دوکانوں اور ہوٹلوں کو ختم کر کے پرانے مری کو بحال کرنے کا عندیہ ظاہر کیا گیا ہے ترقیاتی منصوبوں کے اعلان پر اہلیان مری نے خیر مقدم کیا اور ساتھ ہی ساتھ کہا کہ مسلم لیگ ن اور حکومت پنجاب حوش کے ناخن لے ترقیاتی منصوبوں کی آڑ میں نہ ہی کسی بھی بازار کو ختم کرنے دیا جائے گا نہ ہی کسی دوکان کسی ہوٹل کو ہاتھ لگانے کی اجازت دی جائے گی مری میں ہوٹلز،دوکانوں سے ہزاروں افراد کا روزگار منسلک ہے حکومت ترقیاتی پروگرام بیشک لائے مگر کسی کے روزگار کو ختم کرنے کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی زرائع کے مطابق اہلیان مری نے سر جھوڑ لیئے ہیں اور مری بچا مہم شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے اور حکومت وقت ترقیاتی منصوبوں کی آڑ میں ہزاروں افراد کو بے روز گار کرنے کی ٹھان لی ہے جو کہ کسی صورت قبول نہیں کریں گے اہلیان مری نے چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسی،چیف آف سٹاف آرمی جنرل عاصم منیر سے فوری نوٹس کی اپیل کی ہے کہ مری کو بچایا جائے اور مری کے لاکھوں لوگوں کو انصاف مہیا کیا جائے۔