ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)حاجی دلدارخان مرحوم کے بھتیجے اورحاجی عبدالقیوم خان کے صا حبزا د ے سردارثاقب قیوم المعروف عاطف خان فریضہ حج کی ادائیگی کے بعدوطن واپس پہنچ گئے،ایئر پور ٹ پران کی برادری خاندان کے افراد،اورد یگر دو ست احباب نے ان کاخیرمقدم کیا ،اورحج کی سعاد ت پرمبارکبادپیش کی،بعداز اںاپنی رہائش گاہ کو ہستان انکلیوجی ٹی روڈواہ کینٹ میںصحافیوںسے گفتگوکرتے ہوئے عاطف خان نے کہاکہ حج کی عبادت اہم ترین عبادت ہے،تاہم حج کی اس اہم ترین عبادت کوصحت اورجوانی کے زمانے میں اداکیا جائے توہرحاجی کیلئے موزوںاورمناسب عمل ثابت ہوگا،کیونکہ حج کے پانچ ایام اورپھرجمرات پرکنکریا ںمارنے کے بعددوبارہ مکہ المکرمہ واپسی تک کاعر صہ مشقت سے لبریزہوتاہے،اوراس مرحلہ کے دو ران آنے والی کیفیات کوحج پرجانے والاصحت اورجوانی کے ماحول میںہی بہترسے بہتراندازمیں برداشت کرسکتاہے،حاجی عاطف خان نے اپنے تمام دوست احباب اوربرادری خاندان کے افرادکاشکریہ اداکیا۔