بجلی کے ظالمانہ بلوں،ٹیکسوں کیخلاف آج گو جر خان میں مظاہر ہو گا

Jul 01, 2024

   گوجرخان (نامہ نگار)آج بروزسوموار بعد نماز عصر بجلی کے ظالمانہ بلوں اور ٹیکسوں کیخلاف مرکزی انجمن تاجران گوجرخان کے زیر اہتمام چوک جی ٹی روڈ گوجرخان میں احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گاعوام سے بھرپور شرکت کی استدعا کرتے ہوئے کہا گیا کہ موجودہ مہنگائی کے دور میں عوام سے تن وجان کا رشتہ برقراررکھنا دوبھر ہو چکا ہے رہی سہی کسر بجلی کے ظالمانہ بلوں اور ٹیکسوں نے پوری کر دی ہے عام آدمی کیلئے بال بچوں کا پیٹ پالنا مشکل ہوگیا ہے عوام اس احتجاجی مظاہرہ میں بڑی تعداد میں شرکت کر کے بجلی بلوں اورظالمانہ ٹیکسوں کیخلاف آواز بلند کریں تاکہ مسند اقتدارپر براجمان حکمرانوں کو عوام کے مسائل کا احساس ہو سکے۔

مزیدخبریں