چئیرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کا پارک روڈ توسیع منصوبے کا دورہ 

اسلام آباد(وقائع نگار)چئیرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے اتوار کے روز پارک روڈ توسیع منصوبے کا دورہ کیا اور منصوبے پر جاری ترقیاتی کاموں جائزہ بھی لیا. اس موقع پر سی ڈی اے کے دیگر افسران بھی انکے ہمراہ تھے.چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ہدایت کی کہ منصوبے کے تمام سیکشنز پربیک وقت کام کیا جائے ۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ منصوبے پر 24/7 کام جاری رکھا جائے اور کام کو مکمل کرنے کے لئے لیبر اور مشینری کی تعداد میں مزید اضافہ کیا جائے.چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ منصوبے پر تعمیراتی کام کو ہر صورت 14 جولائی 2024 تک مکمل کیا جائے. انہوں نے کہا کہ منصوبے کی تکمیل میں مزید تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی.چیئرمین سی ڈی اے نے مزید کہا کہ پارک روڈ پر پانی کے چھڑکا کو یقینی بنایا جائے۔واضح رہے پارک روڈ توسیع منصوبہ  ماضی میں مختلف انتظامی مسائل کے باعث تعطل کا شکار رہا مگر  چئیرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر تمام مسائل کو حل اور رکاوٹوں کو دور کیا گیا جس کے  باعث تعطل کا شکار پارک روڈ توسیع منصوبہ تیزی سے تکمیل کی جانب گا مزن ہے۔

ای پیپر دی نیشن