واجبات کی ادائیگی نہ کرنیوالوں کی جائیدادیں سر بمہر کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد(وقائع نگار)سی ڈی اے نے واجبات کی ادائیگی نہ کرنے والوں کی جائیدادیں سر بمہر کرنے کا فیصلہ کرلیا شہریوں کو یکم جولائی سے پہلے واجبات کی ادائیگی کیلیئے آج رات 12 بجے تک سہولت مرکز کو کھولنے کا حکم دے دیا ہے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر سی ڈی اے کا ون ونڈو سنٹر آج رات 12 بجے تک کھلا رہے گاچیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ون ونڈو سنٹر کے اوقات کار رات 9 بجے سے بڑھا کر رات 12 بجے تک کر دئیے سی ڈی اے ون ونڈو آپریشن تعطیل کے باوجود آج رات 12 بجے تک کھلا رہے گاوزیر داخلہ کی ہدایت پرچیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کا ون ونڈو آپریشن کا دورہ کیا یئرمین سی ڈی اے نے ون ونڈو پر موجود شہریوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے چئیرمین سی ڈی اے نے ون ونڈو پر فراہم کی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا۔

ای پیپر دی نیشن