نئے مالی سال کے پہلے ہی روز سونا سستا

آج کاروبار کے آغاز میں صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے، سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کی کمی ہو ئی ہے۔
کمی کے بعد سونا 2 لاکھ 41 ہزار 500 روپے فی تولہ ہوگیا ، 10 گرام سونے کی قیمت میں 172 روپے کی کمی  ہوئی،10 گرام سونا 2 لاکھ 7 ہزار 47 روپے کا ہوگیا ۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 2 ڈالر کی کمی سے 2324 ڈالر فی اونس کا ہوگیا، چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 850 روپے پر مستحکم رہی ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روزمقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم رہی،سونا 2 لاکھ 41 ہزار 700 روپے فی تولہ پر مستحکم رہا، 10 گرام سونا 2 لاکھ 7 ہزار 219 روپے پر مستحکم رہا تھا۔

ای پیپر دی نیشن