ایڈوانس ٹیکس واپس نہ ہوا تو 5 جولائی کو پورا ملک بند کر دیں گے، پیٹرولیم ڈیلرز

پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ایڈوانس ٹیکس واپس نہ ہوا تو 5 جولائی کو پورا ملک بند کردیں گے۔پاکستان پیٹرو لیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالسمیع خان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پیٹرولیم ڈیلرز کو فنانس بل میں ایڈوانس ٹرن اوور ٹیکس پر تشویش ہے۔فنانس بل میں 0.5 فیصد ایڈوانس ٹرن اوور ٹیکس لگایا گیا ہے، مذکورہ ٹیکس سے پٹرول پمپ کا کاروبار چلانا ناممکن ہے۔ حکومت ایڈوانس ٹیکس پر نظر ثانی کرکے اسے فوری طور پر ختم کرے بصورت دیگر کاروبار بند کرنے کے علاوہ کوئی چارہ باقی نہیں رہے گا۔آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو اپنا مفاد عزیز ہے۔ چیئرمین پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا مزید کہنا تھا کہ حکومت ہر چیز پر ٹیکس عائد کررہی ہے، پیٹرولیم ڈیلرز کی سیلز گھٹ گئی ہے۔ حکومت اسمگلنگ کو سپورٹ کررہی ہے۔اسمگلنگ کے خلاف بولنے پر دھمکیاں دی جاتی ہیں، فروخت ہونے والے سامان کی قیمت کے ہرلین دین پرپہلے سے ہی خریداری کے وقت ٹیکس لگایا جا رہا ہے۔وزیر اعظم ٹیکسوں کے نفاذ پر کہتے ہیں کہ میں مجبور ہوں، پیٹرولیم ڈیلرز کا وفد کل اسلام آباد جارہا ہے۔ وزیرخزانہ، پیٹرولیم منسٹر اور چیئرمین ایف بی آر سے ملنے کی کوشش کریں گے، مسائل حل نہ ہوئے تو 5جولائی کو پورا ملک بند کردیاجائے گا۔

ای پیپر دی نیشن