بجلی کے بلوں میں اضافہ : تاجروں کا حکومت کا الٹی میٹم

Jul 01, 2024 | 17:34

ویب ڈیسک

اسلام آباد : تاجروں نے حکومت کا الٹی میٹم دیا ہے کہ بجلی کے بلوں میں ظالمانہ اضافہ آج شام سے پہلے واپس لے۔

تفصیلات کے مطابق صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ تاجر برادری آج شام 5 بجے بجلی بلوں میں اضافہ کیخلاف احتجاج کرے گی. پاکستان بھر میں احتجاج ملک کے ہر ضلع اور تحصیل میں ہوگا۔اجمل بلوچ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں احتجاج شام 5 بجے آبپارہ چوک میں ہوگا، مطالبہ ہے کہ حکومت بجلی کے بلوں میں ظالمانہ اضافہ آج شام سے پہلے واپس لے۔تاجروں نے کہا کہ عوام ایک ظلم کے خلاف چلا رہے ہوتے ہیں حکومت ایک اور بم گرا دیتی ہے، پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ فوری طور پر واپس لے۔

دوسری جانب انجمن تاجران قائداعظم گروپ نے پریس کلب میں پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ بجلی کےبلوں میں جو ٹیکس لگائے گئے ہیں وہ قابل قبول ہیں۔انجمن تاجران کا کہنا تھا کہ چھوٹےعلاقوں میں بہت زیادہ لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے .انہی حکمرانوں نے300 یونٹ بجلی مفت دینے کا اعلان کیا تھا۔

مزیدخبریں