کراچی میں ہیٹ سٹروک سے مزید 6 افراد جاں بحق

Jul 01, 2024 | 17:54

ویب ڈیسک

کراچی: شہر قائد میں گرمی کی شدت برقرار، ہیٹ اسٹروک سے مزید 6 افراد انتقال کر گئے۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق 29 اور 30 جون کو ہیٹ سٹروک سے یہ 6 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔محکمہ صحت کے مطابق ہیٹ اسٹروک سے عباسی شہید ہسپتال میں 5 اموات رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ کراچی کے جناح ہسپتال میں ہیٹ سٹروک سے 1 شخص کا انتقال ہوا ہے۔

واضح رہے کہ شہرِ قائد میں 21 سے 30 جون تک ہیٹ سٹروک سے اموات کی تعداد 45 ہو گئی ہے۔ 

مزیدخبریں