پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں نئے مالی سال کے پہلے روز کاروبار کا مثبت دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں 379 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس اس اضافے کے بعد کاروبار کے اختتام پر 78 ہزار 824 پوائنٹس رہا۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس 1288 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جہاں اسکی بلند ترین سطح 79 ہزار 536 رہی۔
حصص بازار میں 30 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 13 ارب 74 کروڑ روپے رہی۔
اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 57 ارب روپے بڑھ کر 10 ہزار 432 ارب روپے ہے