وزیراعظم شہبازشریف 2 سے 3 جولائی تک تاجکستان کا سرکاری دورہ کریں گے

اسلام آباد:  وزیراعظم شہبازشریف 2 سے 3 جولائی تک دوشنبے تاجکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف تاجک صدر امام علی رحمان سے ملاقات کریں گے، وزیراعظم مجلس نمائندگان کے چیئرمین اور تاجک وزیراعظم سے بھی ملاقاتیں کریں گے، یہ دورہ پاکستان اور تاجکستان کے درمیان باقاعدہ اعلیٰ سطح کے تبادلوں کا حصہ ہے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ فریقین باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون پر بات چیت کریں گے. مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط بھی کئے جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن