جھیل میں پانی کی آمد تین ہزار کیوسک اور سپل وے سے اخراج دو سو پچھہتر کیوسک فی سیکنڈ ہے۔ گلیشیئر پگھلنے سے شش کٹ اور گلمت کے درمیان پہاڑوں میں گرج دار آوازوں کے ساتھ دراڑیں پڑ رہی ہیں۔ پانی کی وجہ سے اب تک گلمت، حسینی، پسو اور
غلکن کے علاقوں کے درمیان تین پل متاثر ہو چکے ہیں۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین جنرل ریٹائرڈ ندیم احمد نے وقت نیوز کو بتایا کہ سپل وے کا تیس فیصد حصہ پانی کے کٹاؤ کا شکار ہو چکا
ہے، یہاں سے جلد پانی کا بڑا ریلا گزرے گا۔ ادھر آزاد کشمیر کے صدر راجہ ذوالقرنین اور وزیراعظم راجہ فاروق نے جھیل کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ سید مہدی شاہ کو متاثرین کی امداد کے لیے ایک کروڑ روپے کا چیک پیش کیا۔ اس موقع پر گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ سید مہدی شاہ نے عطا آباد سے گوجال تک متاثرین کو مفت گندم فراہم کرنے کا اعلان کیا۔