اسامہ بن لادن کے قریبی ساتھی اورالقاعدہ کے اہم رہنما مصطفیٰ ابوال یزید المعروف شیخ سعید المصری ایک حملے میں ہلاک ھوگئے ہیں ۔ امریکی حکام

امریکی میڈیا کے مطابق مصطفیٰ ابوال یزید کو پاکستان کے قبائلی علاقوں میں گزشتہ ہفتے ایک کارروائی میں ہلاک کیا گیا ۔ امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ القاعدہ نے بھی اپنی ویب سائیٹ پر ان ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ایک اسلامی ویب سائٹ نے القاعدہ کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا ہے کہ مصطفیٰ ابو ال یزید اپنی بیوی ، تین بچوں اوردیگر افراد کے ساتھ مارے گئے ہیں۔امریکی حکام کا کہنا ہے القاعدہ رہنما کی ہلاکت کی خبریں گردش کررہی تھیں تاہم اب ان کے پاس اس بات کے ٹھوس شواہد ہیں کہ وہ ہلاک ہوچکے ہیں ۔ امریکی حکام کے مطابق مصطفی ابوال یزید کی ڈیوٹی میں اسامہ بن لاد ن اور ایمن الظواہری کے درمیان روابط کی ذمہ داری شامل تھی اور وہ القاعدہ میں چیف آپریٹنگ آفیسر کے طورپر بھی کام کررہے تھے ۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اس ہلاکت سے القاعدہ کو سخت نقصان پہنچا ہے۔ برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق مصطفی ابوال یزید القاعدہ میں اسامہ بن لادن ، ایمن الظواہری کے بعد تیسرے نمبرپرتھے ۔

ای پیپر دی نیشن