سمندری طوفان سے صرف گوئٹے مالا میں اب تک ایک سو بیس افراد ہلاک اور ترپن لاپتہ جبکہ چورانوے ہزار سے زائد بے گھر ہوچکے ہیں۔ کئی علاقوں میں سات سات فٹ پانی کھڑا ہے، جس کے باعث مواصلاتی نظام مفلوج ہوکر رہ گیا ہے۔ سمندری طوفان کے باعث لینڈ سلائڈنگ سے متعدد پُلوں اور سڑکوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ ادھر ایل سلواڈورمیں دس اور ہنڈراس میں پندرہ افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ امدادی کارکن تباہ شدہ مکانوں کا ملبہ ہٹانے اور اس کے نیچے دبے افراد کو نکالنے میں مصروف ہیں۔ دوسری جانب امریکی حکومت نے طوفان سے متاثرہ افراد کیلئے امداد کا اعلان کیا ہے۔