انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس نے فریڈم فلوٹیلا پر حملے کی شدید مذمت اوراسرائیلی وزیراعظم بنجمن نتن یاہوسے مطالبہ کیا کہ امدادی قافلہ میں شریک صحافیوں کا تحفظ یقینی بناے ۔

Jun 01, 2010 | 16:01

سفیر یاؤ جنگ
انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس کی جانب سے اسرائیلی وزیراعظم کو لگھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی صحافی سید طلعت حسین اور رضا آغا سمیت دیگرممالک کے صحافیوں کی حفاظت اسرائیل کی ذمہ داری ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے امدادی قافلے پر حملہ کر کے عالمی قوانین کی دھجیاں اڑادیں ہیں۔ صحافیوں کی عالمی فیڈریشن نے فریڈم فلوٹیلا پراسرائیلی جارحیت کے خلاف بین الاقوامی اور آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا ۔ آئی ایف جے جمعہ کواقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں فریڈم فلوٹیلا حملہ کا معاملہ اٹھائے گی۔ ادھر آئی ایف جے نے اپنے بیان میں عالمی برادری سے کہا ہے کہ وہ اسرائیلی اشتعال انگیزی کا فوری نوٹس لے ۔
مزیدخبریں