لاہورسمیت صوبہ پنجاب ،سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخواہ کے شہری علاقوں میں چھ سے آٹھ جبکہ دیہی علاقوں میں دس سے بارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ، پیپکو حکام کے مطابق ملک میں بجلی کی پیداواربارہ ہزار چار سو چالیس میگاواٹ جبکہ طلب پندرہ ہزارایک سو بائیس میگاواٹ ہے اس وقت ملک میں مجموعی طور پر شارٹ فال دو ہزار چھ سو بیاسی میگاواٹ ہے ،پیپکو کے مطابق کراچی کو چھ سو بیس میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے ۔ ہائیڈل ذرائع سے چار ہزارنو سو سینتالیس جبکہ تھرمل ذرائع سے دوہزار تریسٹھ میگا واٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے ۔ آئی پی پیز سے پانچ ہزار تین سو تیرہ اور رینٹل پاور سے ایک سو سترہ میگاواٹ بجلی حاصل کی جارہی ہے ، پیپکو حکام کے مطابق پاور پلانٹس کے چھ یونٹس بند ہونے سے پیداوار میں نو سو پینسٹھ میگاواٹ کمی کا سامنا ہے جس کے باعث لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں اضافہ کرنا پڑا تاہم دس جون کو یہ یونٹس مکمل طور بحال ہوجائیں گے جس سے شارٹ فال میں کمی آئے گی۔