منگلا ڈيم ميں پانی کی سطح ڈيڈ ليول سے ایک سونوفٹ اورتربيلا ميں ڈيڈ ليول سے چودہ فٹ بلند ہوگئی ہے۔

Jun 01, 2010 | 16:27

سفیر یاؤ جنگ
ارسا کے مطابق منگلاڈیم میں پانی کی سطح گیارہ سو انچاس فٹ، ڈیم میں پانی کی آمد تریسٹھ ہزارایک سو اکیاسی کیوسک جبکہ اخراج پینتالیس ہزار کیوسک ہے۔ تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح تیرہ سو بانوے اعشاريہ دوفٹ،ڈیم میں پانی کی آمد اکیانوے ہزار کيوسک جبکہ اخراج پچانوے ہزارکيوسک ہے۔ چشمہ بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ انچاس ہزارچھ سوکیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ پچاس ہزارپینتالس کیوسک ہے۔ تونسہ بيراج ميں پانی کی آمد ایک لاکھ سترہ ہزارپانچ سوترپن کیوسک جبکہ اخراج پچانوے ہزارآٹھ سوچھ کیوسک ہے۔ کالاباغ کے مقام پر پانی کی آمدایک لاکھ بیالیس ہزارچھ سو انہترکیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ پینتیس ہزارایک سوانہتر کیوسک ہے۔ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد تینتالیس ہزاردوسواکیاون کیوسک جبکہ اخراج پندرہ ہزارسات سوچھہترکیوسک ريکارڈ کيا گيا۔
مزیدخبریں