چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس اعجاز احمد چودھری کی سربراہی میں فل بنچ نےکیس کی سماعت چھ جون تک ملتوی کرتے ہوئے قرار دیا کہ عدالت اس کیس کا فیصلہ ایک ہفتے میں کرنا چاہتی ہے۔مختلف ٹورز آپریٹرز کی جانب سےدائر کی گئی درخواستوںمیں موقف اختیار کیاگیاتھاکہ حج پالیسی دوہزارگیارہ کےتحت الاٹمنٹ اقرباپروری اور پسندیدگی کی بنیاد پرکی گئی۔دوران سماعت فاضل بنچ نےاستفسار کیا کہ کوٹوں کی الاٹمنٹ کس بنیاد پر کی گئی۔عدالت نےریمارکس دیئے کہ خواہش مند ٹورز آپریٹر کاموازنہ کیاجاناچاہیےتھااوربہترین ٹورز آپریٹرزکوہی کوٹےدئیےجانےچاہیئیںتھے۔حکومتی وکیل نےدلائل دیتےہوئےعدالت کوبتایاکہ حج پالیسی دو ہزار گیارہ کابینہ کی منظوری سےبنائی گئی ہےتاہم دلائل سننےکےبعد فاضل عدالت نےچھ سوپچاس ٹورز آپریٹرزکودئیےگئےکوٹےکوعدالتی فیصلے سےمشروط کرتےہوئے کیس کی مزید سماعت چھ جون تک ملتوی کردی۔