اپردیرمیں پاک افغان بارڈر کے قریب سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر شرپسندوں کے حملے میں سات اہلکارشہید

Jun 01, 2011 | 05:39

سفیر یاؤ جنگ
سرکاری ذرائع کے مطابق اپردیر کے علاقے میں افغانستان کے راستے سے داخل ہونے والے شدت پسندوں نے شل خلو چیک پوسٹ پرحملہ کر دیا جس کے نتیجے میں سات لیویزاورپولیس اہلکارشہید ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز اورشرپسندوں کے درمیان بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔دوسری جانب شرپسندوں نے رابطہ پل اوردو سکولوں کو بھی دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا ۔
مزیدخبریں