پارلیمنٹ ہاؤس کے باہرپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈرنے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام کوبجلی اورگیس کی لوڈشیڈنگ کے ساتھ کرپشن اورمہنگائی کی دلدل میں پھنسا دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام دو وقت کی روٹی کو کوس رہے ہیں لیکن زرداری اورگیلانی لاکھوں روپے کے سوٹ پہن کربیرون ملک دوروں سے فرصت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایوان میں احتجاج جیسے اقدامات خوشگوارنہیں لیکن حکومت کی ڈھٹائی کے باعث آج اپوزیشن مجبورہوگئی تھی، حکومت گونگی اوربہری ہے، آئندہ بھی عوامی آوازحکمرانوں کے کانوں تک پہنچانے کیلئے یہی طریقہ اپنایا جائے گا۔
اپوزیشن لیڈرنے کہا کہ ملک کا بچہ بچہ رو رہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے بھوکا ماردیا، وزیرخزانہ حفیظ شیخ کوحکومتی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے بجٹ پیش نہیں کرنا چاہیے تھا، اس سے قبل مسلم لیگ نون کے سینیئررہنما احسن اقبال نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ کسی بھی ملک کی معیشیت کے استحکام کے لیے پانچ سال کم نہیں ہوتے، پیپلزپارٹی نے عوام سے زندہ رہنے کا حق چھین لیا ہے