لاہورکے مختلف علاقوں کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زرداری حکومت سیکورٹی رسک سے بھی بڑھ چکی ہے جوکہ ملکی مفادات کو نظراندازکرکے حکومت چلا رہے ہیں ملک میں نہ تو اقتصادی پالیسی ہے، نہ ہی دہشت گردی سے نمٹنے کا کوئی نظام جبکہ غربت اور بےروزگاری جیسے مسائل نے عوام کو جکڑ لیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں نوازشریف کا کہنا تھا کہ حکومت نے گزشتہ چارسال میں لوڈشیڈنگ کی صورت میں عوام پربڑا ظلم کیا جبکہ ملکی معشیت پرتوانائی کے بحران کا عذاب مسلط کردیا گیا ہے۔
نواز شریف نے کہا کہ صوبوں کی تقسیم کا خوفناک کھیل انکی جماعت نہیں پیپلزپارٹی کھیل رہی ہے اورصدر زرداری جماعت کے مفادات کی خاطر ایسے کام مت کریں جنہیں کل بھگتنا پڑے۔ مسلم لیگ نون کے صدرکا کہنا تھا کہ انکی جماعت نے صوبائی اسمبلی سے بہاولپوراورجنوبی پنجاب کی قرارداد منظورکروائی، صوبہ ہزارہ بھی بننا چاہیے لیکن نون لیگ سندھ کی تقسیم کے حق میں نہیں ہے۔
میاں نوازشریف نے واضح کیا کہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے وہ عملی طور پرپاکستانی عوام کے ساتھ سڑکوں پرہیں اورایوان وزیراعلی کا کمپ آفس مینارپاکستان منتقل کرنا بجلی کے ستائے ہوئے عوام کے ساتھ اظہاریکجہتی ہے۔