امورخانہ داری سرانجام دینے والی خواتین نے حکومتی بجٹ پرمایوسی کا اظہار کرتے ہوئےاسےمہنگائی کاپیش خیمہ قراردےدیا ہے

Jun 01, 2012 | 22:17

سفیر یاؤ جنگ
سال دوہزاربارہ اورتیرہ کےلیےپیش کردہ وفاقی حکومت کےبجٹ پرردعمل کا اظہارکرتے ہوئے امورخانہ داری سرانجام دینےوالی خواتین نےکہاکہ موجودہ بجٹ بھی ہمیشہ کی طرح عام آدمی کوریلیف دینےمیں ناکام رہےگا۔ خواتین کاکہناتھا حکومتی بجٹ میں عام آدمی کوریلیف نہیں ملےگا بلکہ مہنگائی کا اژدھاعوام کونگل جائےگا۔خواتین نےوقت نیوزسےبات چیت کرتےہوئےکہاکہ اگرحکومت عوام کامعیارزندگی بہتربناناچاہتی ہےتواسےمہنگائی کوکنٹرول کرکےاپنی شاہ خرچیوں کوبھی کم کرناچاہیے۔
مزیدخبریں