طائف(ممتاز احمد بڈانی) گزشتہ روز پاکستانی مذہبی امور کے سیکرٹری چودھری محمد اعظم نے جنوب ایشیا کے چیئر مین عدنان بن محمد امین کاتب سے مکہ مکرمہ میں ملاقات کی۔ سیکرٹری مذہبی امور نے خادم حرمین شریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز ولی عہد وزیر داخلہ شہزادہ نائف بن عبدالعزیز گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفصیل اور وزیر حج ڈاکٹر بن محمد حجاز کو حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام کی طرف سے خراج تحسین پیش کیا۔سیکرٹری نے حج پالیسی2012 ءکے اہم نکات سے عدنان کاتب کو آگاہ کیا۔ سیکرٹری مذہبی امور نے اس موقع پر کہا کہ اس سال پاکستان سے آئے ہوئے تمام حجاج کرام منیٰ سے عرفات، مزدلفہ ریل کا سفر کریں گے۔چیئر مین جنوب ایشیا عدنان کاتب نے سیکرٹر ی وزارت مذہبی امور کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال وزارت مذہبی امور اور موسہ¿ کے کمپیوٹر سیکشن کے درمیان تعاون رہیگا ہمیں امید ہے کہ اس سال بھی یہ تعاون رہے گا ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری خواہش ہے کہ زیادہ سے زیادہ حجاج کرام کو قدیم منیٰ میں دفتر کی جگہ الاٹ کی جائے سیکرٹری مذہبی امور نے حکومت اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کی جانب سے موسہ¿ جنوب ایشیا کو ستارہ پاکستان کا اعزاز ملنے پر مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر ڈی جی حج سیدابو احمد عاطف احمد ڈائریکٹر حج سعید ارفع بشیر بھی موجود تھے۔