لاہور (کلچرل رپورٹر) ماضی کی اداکارہ نرگس نے کہا ہے کہ شوبز سے مکمل کنارہ کشی کر لی ہے واپسی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتامگر پاکستانی فلم انڈسٹری کی کامیابی کیلئے ضرور دعاگو ہوں۔ کچھ لوگ یہ پروپیگنڈہ کر رہے ہیں میں دوبارہ شوبز میں آ رہی ہوں لیکن ایسی کسی بات کا حقائق سے کوئی تعلق نہیں ۔