لارڈز (سپورٹس ڈیسک) نیوزی لینڈ نے ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی۔ انگلینڈ کی ٹیم 9 وکٹوں پر 227 رنز بنا سکی۔ ٹراٹ 37، ایلسٹر کک 30، وکبز 36اور اوٹ 30 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ نیوزی لینڈ نے ہدف 5 وکٹوں پر پورا کر لیا۔ مارک گپٹل نے 103 رنز ناٹ آ¶ٹ کی اننگز کھیلی۔ روس ٹیلر نے 54 رنز بنائے۔