لاہور (سپورٹس رپورٹر) دوسری 6 ریڈ بال ایشین سنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیتنے والے پاکستان کے محمد آصف اپنی ٹیم کے ہمراہ دوحہ سے وطن واپس پہنچ گئے۔ کراچی ائرپورٹ پر پاکستانی ٹیم کا شاندار استقبال کیا گیا۔ پہلی ایشین ٹیم اور دوسری ریڈ بال سنوکر ایشین چیمپئن شپ 2013ء24 سے 30 مئی تک قطر کے دارلحکومت دوحہ میں منعقد ہوگی۔ پاکستان کے عالمی چیمپئن محمد آصف نے ریڈ بال ایشین سنوکر چیمپئن کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا جبکہ ٹیم ایونٹ میں پاکستان ٹیم کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی تھی۔ دوحہ سے واپس وطن پہنچنے والی ٹیم میں محمد آصف، محمد سجاد، حمزہ اکبر، محمد ماجد علی اور پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے صدر عالمگیر شیخ شامل تھے۔